خشک کھانسی، بلغم اور الرجی سے نجات حاصل کرنے والے اللہ کے ذکر

خشک کھانسی، بلغم اور الرجی سے نجات حاصل کرنے والے اللہ کے ذکر
خشک کھانسی، بلغم اور الرجی سے نجات حاصل کرنے والے اللہ کے ذکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک)ہم سب کو کبھی نہ کبھی خشک کھانسی، بلغم اور نزلہ زکام وغیرہ کا سامنا رہتا ہے۔اس کے تدارک کے لئے ہم کبھی کوئی ٹوٹکا آزماتے ہیں اور کبھی ادویات کا سہارا لیتے ہیں۔ گو کہ ادویات لینا ایک اچھا امر ہے لیکن ان کے دیگر نقصانات بھی کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ ان بیماریوں کے علاج کے لئے ادویات کے علاوہ اللہ پاک کے ذکر سے بھی خاص افاقہ ہو سکتا ہے۔ذیل میں دیئے گئے ذکر ہم نے معروف مذہبی سکالر عرفان الحق کی کتاب ’اسلام اور صحت‘ سے لئے ہیں۔
خشک کھانسی
ذکر:
تعداد        ذکر
100         یاسلام، یامومن، یااللہ
100         یارحمن، یارحیم، یاکریم
100         لاحول ولاقوة الا باللہ
40         لا الہ انت سبحانک انی کنت من الظالمین
علاج:
(1         تھوڑے سے انگور یا منقہ (5دانے) یا کشمش (21 دانے) یا بادام (5عدد) ان میں سے کوئی بھی ایک چیز استعمال کریں۔
(2         زیر زمین سبزیاں مت کھائیں۔
(3         پانی روٹین سے تھوڑ زیادہ بطورِ علاج کچھ عرصہ استعمال کریں۔


بلغم
ذکر
تعداد        ذکر
100         یاسلام، یامومن، یااللہ
100         یارحمن، یارحیم، یاکریم
100         لاحول ولاقوة الا باللہ
40         لا الہ انت سبحانک انی کنت من الظالمین
علاج: مندرجہ ذیل میں سے کوئی علاج کریں۔
(1         بچوں کے لئے 3 منقہ، 3بادام اور 2 کالی مرچ چبا کر کھائیں۔
(2         بڑوں کے لئے 5منقہ، 5 بادام اور 3 کالی مرچ چبا کر کھائیں۔
(3         بھنے ہوئے چنے مٹھی بھر روزانہ کھائیں۔
(4         امرود کھائیں۔
(5         ایک کھانے کا چمچ شہد ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈال کر روزانہ منہ نہار پئیں۔
(6         ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل دن میں کسی بھی وقت لیں۔
(7         ہڑ ہڑ کا مربہ دو دانے دودھ کے ساتھ لیں۔
(8         تھوڑا سا ادرک ایک چمچ شہد میں ملا کر دن میں ایک بار لیں۔

الرجی
ذکر:
تعداد        ذکر
100         باذوالجلال والاکرام
100         لاحول ولا قوة الا باللہ
علاج:
(1         شہد روٹی پر یا توس پر لگا کر کھائیں۔
(2         ایک چمچ شہد نیم گرم پانی میں ملا کر صبح شام پئیں۔
(3         الرجی Season سے کچھ عرصے (مثلاً ایک مہینہ) پہلے چاول کھانا چھوڑ دیں یا بھنے ہوئے چنے کھائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -