ڈکیت گینگ کا ٹک ٹاکر خواجہ سراء ساتھی سمیت گرفتار

ڈکیت گینگ کا ٹک ٹاکر خواجہ سراء ساتھی سمیت گرفتار
ڈکیت گینگ کا ٹک ٹاکر خواجہ سراء ساتھی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہارون آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے ڈکیت گینگ کے ٹک ٹاکر خواجہ سرا ءکو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
ہارون آباد کے تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کے ٹک ٹاکر خواجہ سراء کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔خواجہ سراء اپنے ساتھیوں کے ساتھ علاقے میں 14 سے زیادہ وارداتیں کرچکا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، ساڑھے 8 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔