ادکارہ طاہرہ نقوی کی34 ویں برسی آج منائی جائے گی
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ادکارہ طاہرہ نقوی کی34 ویں برسی آج منائی جائے گی۔معروف ٹی وی آرٹسٹ طاہرہ نقوی 20اگست1956ء کو ڈسکہ میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیابعد میں انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنی ا داکاری کے جوہر دکھائے انہیں معروف پی ٹی وی ڈرامہ ’’ وارث ‘‘ سے بے پناہ شہرے حاصل ہوئی۔طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی بطور معاون ہیروئین کام کیا ۔ وہ 2جون1982ء کو کینسر کے مرض کا شکار ہو کر چل بسیں تھیں ۔
جن میں ’’بدلتے موسم ‘‘اور ’’میاں بیوی راضی‘‘ شامل ہیں مذکورہ فلموں میں طاہرہ نقوی کے ساتھ آصف رضا میر اور آغا سکندر نے کام کیا تھا ۔طاہرہ نقوی نے بیس برس تک ٹیلی ویژن پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے