حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے بعد ایل پی جی کی فروخت بند 

حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے بعد ایل پی جی کی فروخت بند 
حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے بعد ایل پی جی کی فروخت بند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ پریٹ آباد کے بعد ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت بند ہوگئی، جس کی وجہ سے ایل پی جی استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، سانحہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جب کہ کئی افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی ہدایات پر گیس فلنگ کی متعدد دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں سے شہر بھر میں ایل پی جی کی فروخت بند ہوگئی ہے جس سے یہ گیس استعمال کرنے والے ڈرائیور پریشان ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ محفوظ طریقے سے فلنگ یقینی بناتے ہوئے ایل پی جی فراہم کی جائے ، ایل پی جی نہ ملنے سے روزگار متاثر ہورہا ہے۔