سانگھڑ ، ڈی سی آفس کے قریب  امدادی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

سانگھڑ ، ڈی سی آفس کے قریب  امدادی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا
سانگھڑ ، ڈی سی آفس کے قریب  امدادی سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سانگھڑ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سامان سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا گیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق راشن سمیت دیگر امداد سے بھرا ٹرک  ڈپٹی کمشنر آفس سے روانہ ہوا تھا ۔ اسٹنٹ کمشنر طلحہ خان کے مطابق واقعہ گزشہ رات گئے پیش آیا ، واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سانگھڑ میں چند ہفتوں کے دوران امدادی سامان لوٹنے کا یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے ۔