کاروباری افرادکو دبئی اور ایران سے بھتےکیلئے دھمکانے والے گروہ کے 2ارکان کراچی سے گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں کاروباری افراد کو دبئی اور ایران سے بھتے کی کالز موصول ہونے لگیں، پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھا ہے۔ریئل اسٹیٹ میں کام کرنے والے شخص کو بھتے کی کال دبئی سے موصول ہوئی، جس کو ہم نے ٹریس کیا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دبئی اور ایران سے یہ لوگ پاکستان میں آپریٹ کرتے تھے، واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جنید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان بلڈر تھے اور بھتہ بھی وصول کرتے تھے، دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔