گرمیاں ختم نہیں ہوئیں، محکمہ موسمیات کی اکتوبر میں مزید گرمی کی پیش گوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاہے کہ اکتوبر کا مہینہ گرم رہے گا،9اور10اکتوبر سے گرمی اور بڑھے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہناتھا کہ 6اور 7اکتوبر کو اسلام آباد ،کے پی ،فیصل آباد اور لاہور میں بارش ہو سکتی ہے ،ان کاکہناتھا کہ سکردو،کالام میں درجہ حرارت گرکر 6سے 7ڈگری پر آ گیا ہے۔