فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج ، 4ایم پی ایز کو حراست میں لے لیا گیا

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج ، 4ایم پی ایز کو حراست میں لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 4ایم پی ایز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

"ہم نیوز" کے مطابق ایم پی اے رائے احسن رضا کھرل اورملک اسماعیل کو حراست میں لے لیاگیا ، اس کے علاوہ ایم پی اےغلام سروراور خیال احمد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب جمعہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا ہے۔

ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے جبکہ ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دئیے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،26 نمبر چونگی اور موٹر وے پر بھی کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔