ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی بچوں کے لیے مزید 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملالہ کی جانب سے امدادی رقم فلسطینی بچوں کی بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تین تنظیموں کو دی جائے گی۔ جس میں کنڈر یو ایس اے، اینارا اور راوا فنڈ شامل ہیں۔

امدادی رقوم سے غزہ کے بچوں کو کھانا، صاف پانی، طبی دیکھ بھال اور بے گھر خاندانوں کو خیمے فراہم کیے جائیں گے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ فلسطینی بچے شدید صدمے سے گزرے ہیں۔ جن کے گھر اور اسکول تباہ، دوست اور خاندان کے افراد مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال سے ہر روز غزہ کے فلسطینی بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں۔ جو شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھیں۔