کوہاٹ میں لیگی رہنما عباس آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ
کوہاٹ (ویب ڈیسک) کوہاٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے عباس آفریدی کے گھر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔