لودھراں: تھانہ سٹی حوالات سے ڈکیتی کے 3 ملزم فرار ہو گئے
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ سٹی حوالات سے ڈکیتی کے 3 ملزم فرار ہو گئے، پولیس تلاش میں مصروف ہو گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پولیس نے ڈکیتی کے ملزم تھانہ سٹی کے حوالات میں بند کر رکھے تھے جو موقع ملنے پر بھاگ نکلے، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔
تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے ڈکیتی کے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔