کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ،آخری بچے کی لاش بھی نکال لی گئی
کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار آخری بچے کی لاش چھٹے روز نکال لی گئی ، واقعے میں 52افراد جاں بحق ہوگئے تھے
آئی ایس پی آر کے مطابق تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کا سلسلہ چھ روز سے جاری تھا جس میں پاکستان آرمی اور نیوی کے غوطہ خوروں کے ساتھ ساتھ سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا ۔ آپریشن کے دوران 50بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں ، تاہم چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی حمزہ کی لاش کی تلاش جاری تھی جیسے آج تلاش کرلیا گیا ہے ۔ کشی ڈوبنے کے واقعے میں 51بچے اور کشتی کا ملاح جاں بحق ہوگئے تھے ۔ واقعے کا مقدمہ محکمہ ایریگیشن کے ایکسیئن کے خلاف درج کرلیا گیا تھا ۔