اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،بھاری اسلحہ برآمد 

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ...
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،بھاری اسلحہ برآمد 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور خفیہ ٹھکانوں پر چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی حکام کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اورکزئی اڑخی کلے میں دہشت گردوں نے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین اسلحہ چھپا رکھا ہے ،ان اطلاعات پر اورکزئی سکاؤٹس نے اڑخی کلے میں واقع پہاڑ کی کھدائی کی جہاں سے دہشتگردی کے لئے چھپایا جانے والا بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق قبضے میں لئے گئے اسلحے میں پانچ عدد بارودی سرنگیں، نوعدد دستی بم، چار سو چھتیس کارتوس،دھماکہ خیز مواد، مشین گن، تین سو چوالیس ڈیٹونیٹر اور دیگر مٹیریل شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے پمفلٹ اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔