صدقہ ، فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 240روپے فی کس ہے : مفتی منیب الرحمن

  صدقہ ، فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 240روپے فی کس ہے : مفتی منیب الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            کراچی(پ ر )معروف مذہبی اسکالر وسابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اورکفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے۔ مفتی منیب الرحمن کی جانب سے جاری کردہ نصاب کے مطابق گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا)فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 240روپے،جو (چارکلو)فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 700روپے،کھجورعمدہ(چار کلو)فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4000 روپے،کشمش عمدہ(چار کلو)فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ6400روپے ہوگا۔ مفتی منیب الرحمن کے مطابق روزہ توڑنے کا کفارہ،60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔جاری کردہ نصاب کے مطابق گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) 14,400 روپے ،جو(چارکلو) 42,000روپے ،کھجور(چار کلو) 240,000 روپے،کشمش(چار کلو) 3,84,000 روپے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔مفتی منیب الرحمن نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن خوش نصیب افراد کو اللہ تعالی نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے اورجو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے ،تو یہ اس کے لیے بہتر ہے،(البقرہ:184)۔ فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے ، جونہ روزہ رکھنے پر قادر ہوں اور بظاہر ان کی بحالی کے آثار بھی نہ ہوں۔ عارضی مریض یا مسافر جومرض یا سفر کے عذر کی بناپر روزہ نہ رکھیں ،ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے،فدیہ اس کا بدل نہیںہے ۔انہوں نے کہاکہ جوشخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے ، اس پر کفارہ ہے اوروہ ساٹھ مسلسل روزے اورایک روزے کی قضا ہے ، اگر یہ روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتاہوتوپھر مالی کفارہ اداکرے۔