مانسہرہ:چالان کرنے پر پولیس اہلکار کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا

مانسہرہ:چالان کرنے پر پولیس اہلکار کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا
مانسہرہ:چالان کرنے پر پولیس اہلکار کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہزارہ ایکسپریس وے  پر پولیس پارٹی  پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عامر نامی ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ ایک سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی گاڑی کار کا چالان کرنے پر پیش آیا،زخمی ہونے والے سپاہی نوید اور شہید عامر کی لاش کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کو گھیرے میں لے کرجگہ جگہ ناکہ بندیاں  کردی ہیں۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورنے بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔