ایبٹ آباد : خواتین اور بچے کی قابلِ اعتراض تصاویر شیئر کرنیوالے3 ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایبٹ آباد میں آن لائن جنسی ہراساں کیس میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
روزنامہ "جنگ" نے ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان نے خواتین اور کمسن بچے کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ملزمان کئی ماہ سے شکایت کنندگان کو بلیک میل کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے 3 موبائل فونز اور آئی پیڈ سے قابلِ اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔