بٹگرام میں ویگن کھائی میں گرنے سے چارمسافرجاں بحق

بٹگرام میں ویگن کھائی میں گرنے سے چارمسافرجاں بحق
بٹگرام میں ویگن کھائی میں گرنے سے چارمسافرجاں بحق

  

بٹگرام(مانیٹرنگ ڈیسک)بٹگرام میں مسافر وین گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کے علاقے سکرگاہ کے مقام پر بٹگرام سے بشام جانیوالی مسافر وین سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، کھائی میں گرنے سے وین میں سوار 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ چار افراد کی لاشوں اور پانچ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر وین کو حادثہ بارش کے باعث ہونیوالی پھسلن کے باعث پیش آیا۔

مزید : بٹگرام