ترک بحری جہازخیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک بحری جہاز TCG BÜYÜKADA خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی بندرگاہ پر TCG BÜYÜKADA کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران پاک، ترک بحری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال ہوگا
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔