نوشکی :سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ،ایک ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اس دوران دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔