سیاستدان مفادات سے بالاتر ملک کا سوچیں، سیف اللہ قصوری

  سیاستدان مفادات سے بالاتر ملک کا سوچیں، سیف اللہ قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک  کو مستحکم و محفوظ کرنا چاہتے ہیں  تو سیاسی و ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر سوچیں،تکفیر بہت بڑا فتنہ،کسی کلمہ گو کو کافر قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فتنہ تکفیر سے نوجوان نسل کو بچانا ہو گا،  شوال کے چھ روزوں کی فضیلت بہت زیادہ، ایک سال کے روزوں جتنا اجر ملتا ہے شوال کے روزے رکھ کر بابرکت ایام سے فائدہ اٹھایا جائے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور بعد ازاں وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف دشمن سازشیں کر رہے ہیں، سیاسی عدم استحکام، معاشی استحکام، بد امنی، دہشت گردی،ان تمام مسائل کا حل اتحاد و یکجہتی میں ہے،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا  وقت کی اہم ضرورت ہے۔

،دین اسلام دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، علما کرام اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام کی سچی تعلیمات عام کریں،فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف مسلم حکمران جراتمندانہ کردار ادا کریں.

مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے جامع مسجد القادسیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے انتہا پسندی کا نہیں، دین اسلام میں  آسانیاں ہیں۔ قرآن و سنت پر عمل کر کے دنیا و آخرت کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے،اپنی خواہشات کو دین اسلام کے تابع کریں حالات سنور جائیں گے۔ نیک عمل اور اسکی حفاظت بہت بڑی نعمت ہے۔ غرور اور تکبر رب کو پسند نہیں یہ ایسے عمل ہیں جو نیک اعمال کو ضائع کرتے ہیں،عاجزی سے نیک اعمال کی حفاظت ہوتی ہے۔اسلام نے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔  اہل علم اور علماء_  کرام  بصیرت سے کام لیتے ہوئے نوجوانوں کو  دشمنوں کی سازشوں سے بچائیں اور باہمی اختلافات ترک کر کے اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کریں