میر پور پولیس نے جدید اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی ، دو ملزم گرفتار
باغ (سید وجی الحسن ) میر پور پولیس نے جدید اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے مال مقدمہ قبضے میں لے لیا۔
ایس ایس پی میرپورکامران علی کی جانب سےناجائز اسلحہ اورناجائز اسلحہ سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کےجاری احکامات کی روشنی میں تھانہ ڈڈیال کے ایس ایچ او عمار ڈار کو ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ جدید ناجائز اسلحےکی بھاری کھیپ بذریعہ کار ڈڈیال لائی جارہی ہے جسے ایک بااثر گروپ کی حمائت حاصل ہے۔موصولہ اطلاع پر کامران علی نےناجائزاسلحہ کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے ڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری عنصرکی زیرنگرانی ٹیم کوخصوصی ہدایات جاری کیں اور دھانگلی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک مشکوک کار کو روک کر چیک کیا تواندرسےجدید اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ۔ پولیس نے گاڑی کو ضبط کرتےہوئے ملزم کوگرفتارکر لیا اور ابتدائی تفتیش میں ملزم کے انکشاف پر اسلحہ کا دوسرا ملزم سعید اللہ ولدشرافت دین قوم پٹھان سکنہ ہنگو کو بھی تحویل میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ سمگلنگ گروہ کے ساتھ ہونے کے انکشاف پرتفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے ، گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔