شاعر عاصم تنہا ماموں کی فائرنگ سے قتل ، بھائی کی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا
بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو تنازع پر شاعر عاصم تنہا کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم مقتول شاعر کا ماموں ہے، عاصم تنہا کے بھائی نے فائرنگ کر کے ملزم سمیع کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ چراخ خیل والا میں پیش آیا، جہاں معروف شاعر عاصم تنہا کو ان کے ماموں نے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
واقعہ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، واقعے کے بعد ملزم سمیع کے فرار ہونے کی کوشش کے دوران مقتول عاصم تنہا کے بھائی نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ عاصم تنہا کا شعری مجموعہ پھر تنہا منظر عام پر آ چکا ہے، جبکہ عاصم تنہا مختلف گانوں کی دھنیں بھی تخلیق کر چکے ہیں۔