جھنگ میں دوست کی بیوہ سے شادی کے خواہشمند شخص نے خاتون کو انکار پر زندہ جلا دیا 

جھنگ میں دوست کی بیوہ سے شادی کے خواہشمند شخص نے خاتون کو انکار پر زندہ جلا ...
جھنگ میں دوست کی بیوہ سے شادی کے خواہشمند شخص نے خاتون کو انکار پر زندہ جلا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )جھنگ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر دوست کی بیوہ کو زندہ جلادیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو زندہ جلانے کا افسوسناک واقعہ جھنگ کی غوثیہ کالونی میں پیش آیا جہاں عمران سعید نامی شخص نے شادی سے انکار پر دوست کی بیوہ کو جلادیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران نصرت بی بی کی بیٹی نے والدہ کو بچانے کی کوشش کی جس سے وہ جھلس کر زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر تین سال قبل انتقال کرچکا ہے جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔