فتنہ الخوارج کے  بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتیں، سیکیورٹی ذرائع 

فتنہ الخوارج کے  بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتیں، ...
فتنہ الخوارج کے  بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتیں، سیکیورٹی ذرائع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )فتنہ الخوارج کے  بنوں حملے کے نتیجے میں معصوم لوگوں کی مزید شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق   معصوم شہریوں کی شہداتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے، 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے. جبکہ باقی معصوم شہری بارودی دھماکے سے  بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے باقی ماندا خارجیوں کا فون پر افغانستان  سے رابطہ ہے۔

سیکیورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔