چوراہوں میں احتساب کاڈنڈوراپیٹنے والوں کااپنااحتساب کمیشن مقفل،دھرناخان لیڈر نہیں پروپیگنڈاماسٹرہے:امیر مقام

چوراہوں میں احتساب کاڈنڈوراپیٹنے والوں کااپنااحتساب کمیشن مقفل،دھرناخان ...
چوراہوں میں احتساب کاڈنڈوراپیٹنے والوں کااپنااحتساب کمیشن مقفل،دھرناخان لیڈر نہیں پروپیگنڈاماسٹرہے:امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شانگلہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر اور  مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ چوراہوں میں احتساب کاڈنڈوراپیٹنے والوں کااپنااحتساب کمیشن مقفل ہے،عمران خان خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہیں،صوبے میں عملی کام اورتبدیلی کاعشر وعشیر بھی نظرنہیں آرہا،عمران خان نے عوام کوصرف اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیاہے،دھرناخان لیڈر نہیں پروپیگنڈاماسٹرہے،آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخواکے عوام  انہیں مسترکردیںگے،تبدیلی کے نام پرصوبے میں اداروں کاحلیہ بگاڑدیاہے۔

شانگلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانجینئرامیرمقام نے کہاکہ  نوازشریف کووزارت عظمیٰ عمران خان نے نہیں بلکہ ملک کے18کروڑعوام نے دی ہے اورعوام نوازشریف کوچاہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے راگ الاپنے والوں نے بلدیات کاجنازہ نکال دیا،پانچ اداروں کے بعداب سی اینڈڈبلیوکوبھی ناظمین کے اختیارسے نکالنے کیلئے صوبائی حکومت نے تیاری شروع کردی ہے جبکہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات پہلے ہی حذف کردیئے گئے ہیں۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان کوعوام کے مسائل حل کرنے سے نہیں روزکسی نئے ڈرامہ رچانے سےدلچسپی ہوتی ہے،مگرآج تک کوئی بھی ڈرامہ عمران خان کی سیاست کیلئے بیساکھی ثابت نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کام دیکھتے ہیں ،الزام تراشی اوردشنام طرازی سے عمران خان اپنی سیاسی ساکھ پرکلہاڑی ماررہاہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پورے ملاکنڈڈویژن کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کررہی ہے مگرعمران خان خاطرجمع رکھیں ،ملاکنڈڈویژن سمیت پورے صوبے کے عوام اسکا بدلہ سودسمیت آئندہ عام انتخابات میں لیںگے، مخالفین عوام کہ گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ سیاست میں آنے کے بعدشانگلہ کیلئے میں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، پورن اوربشام کے لوگ خستہ حال روڈکے باعث آٹھ اورنوگھنٹوں مسافت کرنے کے بعدسوات پہنچتے تھے جبکہ مارتونگ سے بورڈاوربشام سے خوازہ خیلہ تک بین الاقوامی معیارکے روڈتعمیرکئے، پورے شانگلہ میں کروڑوں کی  لاگت سے سینکڑوں لنک روڈتعمیرکئے ہیں،میرے اقتدارمیں آنے سے قبل شانگلہ میں دس فیصدبجلی تھی اوراب الحمداللہ سو98فیصدبجلی شانگلہ کے عوام کومل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ میں یونیورسٹی کیمپس کاقیام بھی ہماری حکومت کے مرہون منت ہے، شانگلہ کے عوام نے جومحبت دی ہے وہ زندگی بھربھول نہیں سکتا، سیاست میں آنے کے بعدہمیشہ شانگلہ کے غیورعوام نے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ہے تاہم انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنااورانہیں سہولیات فراہم کرنا میری زندگی کانصب العین ہے،شانگلہ کی عوام نکو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

مزید :

شانگلہ -