سرحدی کشیدگی: وزیراعلیٰ مریم نواز کا اہم فیصلہ، بھارت سے واپس آنیوالے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا

سرحدی کشیدگی: وزیراعلیٰ مریم نواز کا اہم فیصلہ، بھارت سے واپس آنیوالے ...
سرحدی کشیدگی: وزیراعلیٰ مریم نواز کا اہم فیصلہ، بھارت سے واپس آنیوالے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوبائی محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ بھارت میں زیر علاج متعدد پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا۔ جگر و گردے کے ٹرانسپلانٹ اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج پنجاب میں یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔