پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ
پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس سے متاثرپاکستانی گزشتہ ماہ سعودی عرب سے آیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ 4 ستمبر کو متاثرہ شخص دل کے علاج کیلئے جہلم کے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہوا، اگلے دن عالمی ادارہ صحت اور سعودی حکام نے متاثرہ شخص کے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ شخص کو بےنظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی کے آئی سی او وارڈ میں منتقل کیا گیا جب کہ مریض کے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جو سب منفی آئے۔حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص صحت یاب ہونے کے بعد کھاریاں میں اپنے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس بیماری 2012 میں سامنے آئی، یہ وائرس اونٹوں سے انسانوں کو لگنے والی بیماری ہے، اس وائرس کے سب سے زیادہ کیس 2204 سعودی عرب سے رپورٹ ہوئے جہاں پر اب تک 862 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔