بھارت میں ایک اور لڑکی اجتماعی زیادتی کانشانہ بن گئی

بھارت میں ایک اور لڑکی اجتماعی زیادتی کانشانہ بن گئی
بھارت میں ایک اور لڑکی اجتماعی زیادتی کانشانہ بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے سیاحتی مقام پر بوپ دیو گھاٹ پر 21 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں جمعرات کی رات 3 افراد نے خود کو سماجی کارکن ظاہر کرکے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

خاتون اپنے دوست کے ساتھ سیاحتی مقام بوپ دیو گھاٹ گئی ہوئی تھی، جہاں ملزمان نے ان پر حملہ کردیا جبکہ خاتون کے دوست کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ 
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون اور اس کا دوست بوپ دیو گھاٹ میں موجود تھے۔ ملزمان میں سے ایک شخص کار میں آیا اور خود کو سماجی کارکن ظاہر  کرنے لگا، جبکہ ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے میں جوڑوں کے آنے پر پابندی ہے اور ان کی تصاویر بنائیں۔

 بعد ازاں ملزم نے خاتون کو دھمکی دے کر زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور اسے ایک اور مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے دوست کو بھی ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان بعد میں لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، جو زخمی حالت میں پائی گئی اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران اور کرائم برانچ کی ٹیمیں کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں، جبکہ باقی دو ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔