علی امین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کون لیڈ کرے گا؟نام سامنے آگیا

علی امین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کون لیڈ کرے گا؟نام سامنے آگیا
علی امین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کون لیڈ کرے گا؟نام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات آرہی ہیں، کسی میڈیا چینل کی طرف سے ان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جارہا ہے تو سرکاری ذرائع ان کی گرفتاری کی تردید کررہے ہیں۔یہ بھی بات ہورہی ہیں کہ علی امین گرفتار ہوگئے تو احتجاج کون لیڈ کرے گا؟ کیونکہ وہ پشاور سے اس احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

اس ساری صورتحال میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کا اہم بیان سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ‏علی امین گنڈاپور عمران خان سے بڑا لیڈر نہیں،اگر گرفتار کیا بھی جاتا ہے تو احتجاج کو اعظم سواتی لیڈ کریں گے،احتجاج ملتوی ہرگز نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -