استعفے کے بعد سردار اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
24 نیوز کے مطابق بی این پی سربراہ اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی ،جس میں پارلیمان کی بے توقیری ،بدامنی اور بڑھتی مہنگائی پرتشویش کا اظہار کیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے باہمی اتحاد واتفاق سے جدوجہد کاعزم کیا.