پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے کیس میں ریلیف دیا گیا: بلال اظہر
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق نہیں تھی پھر بھی ریلیف دیا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں تین شقوں کو مزید واضح کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بارے میں بل میں مزید وضاحت کی گئی ہے، مخصوص نشستوں کے بارے میں قانون کو مزید واضح کیا گیا ہے اور بل میں آزاد امیدوار کی حیثیت کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سینیٹ سے بھی یہ بل منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔