وادی نیلم کے علاقہ سالخلہ میں شیر آبادی میں گھس آیا، جنگل کے بادشاہ نے شہر کو مسکن بنا لیا، عوام میں خوف و ہراس

وادی نیلم کے علاقہ سالخلہ میں شیر آبادی میں گھس آیا، جنگل کے بادشاہ نے شہر کو ...
وادی نیلم کے علاقہ سالخلہ میں شیر آبادی میں گھس آیا، جنگل کے بادشاہ نے شہر کو مسکن بنا لیا، عوام میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیلم (صباح نیوز) وادی نیلم کے علاقہ سالخلہ میں جنگلی شیر آبادی میں گھس آیا جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ گذشتہ دو روز سے شیر دن دیہاڑے گھومتا پھر رہا ہے۔ شہری ہوائی فائر اور پٹاخے چلا کر کر شیر کو بھگاتے ہیں لیکن شیر دوبارہ گاﺅں میں گھس آتا ہے۔ ایک ہفتہ میں تین گائے اور 15 سے زائد بکریاں ہڑپ کرچکا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف بھی رفوچکر ہوچکا ہے۔ عوام نے مقامی انتظامیہ اور حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

عشق میں ناکام ہونے والوں کے لئے دنیا کا واحد بازار، یہاں کیا بکتا ہے؟ جان کر ناکام عاشقوں کے چہرے کھل اُٹھیں گے

مزید :

نیلم -