چنیوٹ میں شہری کی آنکھوں میں کیل ٹھونک دئیے گیے
چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم وجوہات کی بنا پر شہری کی آنکھوں میں کیل ٹھونک دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےآر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جار ی ہیں۔افسوسناک واقعہ لالیاں کے علاقہ تھانہ محمد والا کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں ناصر نامی شخص کی دونوں آنکھوں میں کیل ٹھونک دئیے گئے۔زخمی شخص کو علاج معالجے کے لیے فیصل آباد بھجوادیا گیا ہے۔