حکومت کی جانب سے لیے جانیوالے قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے ماہ جولائی تک لیے جانیوالے قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے جولائی میں 690 ارب روپے قرض لیا ہے، جولائی 2024 تک وفاقی حکومت کا قرض 69 ہزار 604 ارب روپے ہے، ایک سال میں حکومت کا مجموعی قرض 12.7فیصد بڑھا ہے، جولائی 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 47 ہزار 697 ارب روپے ہے۔ سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کا مقامی قرض ایک سال میں 22 فیصد بڑھا ہے، حکومت کا بیرونی قرض جولائی 2024 تک 21907 ارب روپے رہا، ایک سال میں حکومت کا بیرونی قرض 3.7 فیصد کم ہوا ہے۔