آئی جی سندھ کی سکھر میں موجودگی کے باوجود 3 افراد اغوا

آئی جی سندھ کی سکھر میں موجودگی کے باوجود 3 افراد اغوا
آئی جی سندھ کی سکھر میں موجودگی کے باوجود 3 افراد اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کی سکھر میں موجودگی کے باوجود 3 افراد کو اغواءکرلیا گیا ۔
روز نامہ جنگ کے مطابق آئی جی سندھ سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز سے موجود ہیں۔ ان کی موجودگی کے دوران سکھر کے کچے کے علاقے سے 3 ایسے افراد کو اغواءکر لیا گیا ہے جو فصل اترنے پر اپنے مریدوں کے پاس چندہ لینے کے لئے گئے ہوئے تھے، تینوں افراد کے اغواءکی ایک ہی واردات کچے کے علاقے جھلی کلہواڑی میں ہوئی۔ 
اہلِ خانہ کے مطابق سکھر کے علاقے باگڑجی کے گاوں حیدر شاہ کے رہائشی جانب شاہ، جاوید شاہ اور ظہور شاہ گندم کی فصل تیار ہونے پر مریدوں کے پاس سالانہ چند وصولی کے لئے گئے تھے کہ جنہیں ڈاکووں نے اغواءکر لیا اور ان کی بازیابی کے لئے مبینہ طور پر تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی سندھ کے آمد پر سکھر اور لاڑکانہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، آئی جی سندھ آپریشن کی صورت حال کا جائزہ لینے کچے کے علاقے میں بھی جائیں گے۔