ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کو الٹی میٹم، ایک دن کی مہلت

ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کو الٹی میٹم، ایک دن کی مہلت
ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کو الٹی میٹم، ایک دن کی مہلت
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے 8 اپریل 2025 تک اپنی جانب سے عائد کیے گئے 34 فیصد جوابی ٹیکس (ٹیرِف) واپس نہ لیے، تو امریکہ 9 اپریل سے چین پر مزید 50 فیصد اضافی درآمدی ٹیکس نافذ کر دے گا۔

ٹرمپ کے مطابق چین نے امریکہ کے خلاف 34 فیصد جوابی ٹیکس نافذ کیے ہیں، جو کہ پہلے سے موجود طویل المدتی تجارتی زیادتیوں اور غیر منصفانہ معاشی پالیسیوں کے علاوہ ہیں، جن میں کرنسی کی ہیرا پھیری، غیر مالیاتی ٹیکس، اور کمپنیوں کو غیر قانونی سبسڈی شامل ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین نے یہ 34 فیصد اضافی ٹیکس واپس نہ لیے تو امریکہ اس کا جواب مزید سخت ٹیکس لگا کر دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کے ساتھ تمام مجوزہ ملاقاتیں بھی منسوخ کر دی جائیں گی اور دوسرے ممالک کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔