آج 7تاریخ اور 7واں مہینہ ہے۔۔۔ آخر 7 میں ایسا کیا ہے ۔۔۔؟ جانیے 7کو

 آج 7تاریخ اور 7واں مہینہ ہے۔۔۔ آخر 7 میں ایسا کیا ہے ۔۔۔؟ جانیے 7کو
 آج 7تاریخ اور 7واں مہینہ ہے۔۔۔ آخر 7 میں ایسا کیا ہے ۔۔۔؟ جانیے 7کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )آخر 7 میں ایسا کیا ہے ۔۔۔؟ 
دنیا کے ہر خطے میں ہفتے میں 7 دن ہوتے ہیں مگر 7 ہی کیوں؟
 دنیا کے 7 عجائبات، قوس قزح کے رنگ7، براعظم7، سمندر 7
 فٹبالر کرسٹیا رونالڈو کی جرسی کانمبر 7
 جیمز بانڈ نے 7کو کوڈ نیم کے طور پر استعمال کیا
 ہیری پوٹر کی 7 کتابیں ہی کیوں؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی جرسی کا نمبر  بھی7  
آسمان 7، ہندو مت میں جنم 7،سات میں سات ملائیں تو 14یعنی دو7ملیں تو 14طبق ۔۔۔۔۔اور کہا جا تا ہے کہ اگرکسی کے” 14 طبق“ روشن ہوجائیں تو بندہ برسوں کا ”گیان‘ ‘لمحوں میں پاجاتا ہے۔آسمانوں کی طرح زمین کے بھی 7 طبقات تسلیم کیے گئے ہیں، یوں 7 آسمان اور 7 زمینیں مل کر’ ’14طبق‘ ‘بنتے ہیں جس کا روشن ہوجانا محاورے میں استعمال ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ’ ’7 سُر“ کون بھول سکتا ہے جو”کھرج ، رکھب ، گندھار ، مدھم ، پنچم ، دھیوت ، نکھاد“ کہلاتے ہیں۔
 7کی اور کتنی کرشمہ سازیاں ہیں اور اس عدد کے ساتھ اور کیا کچھ جڑا ہے ؟ آپ بھی جانیے
آج7جولائی 7واں مہینہ اور اگر رواں سال 2023 کو جمع کیا جائے یعنی 2+2+3صفر کو مائنس کر دیا جائے تو جواب 7بنتا ہے۔ یہ دلچسپ عدد آئندہ کتنے عرصے بعد بنے گا اس کا حساب کتاب آپ فارغ اوقات میں لگا سکتے ہیں ۔ آئیے آج آپ کو 7کے حوالے سے چند دلچسپ واقعات ، تاریخ کے حوالہ جات اور پیش گوئیاں بتاتے ہیں ۔
قدیم زمانے میں روئے ارض کو 7 ولایتوں یا ملکوں میں تقسیم مانا جاتا تھا، اس لیے دنیا کو ” ہفت اقلیم“ اور ”ہفت کشور“ کہا جاتا تھا
بعض اہل علم کے مطابق سمندر 7ہیں بحراخضر، بحرِعمان، بحرِ قلزم، بحرِروم، بحرِ اسود ، بحرظلمات اور بحرِ بربر ہیں۔
7 کے عدد میں عجب رمز ہے، یہی وجہ ہے کہ عربی، فارسی، اردو اور ہندی کے ساتھ ساتھ انگریزی میں بھی اسے خاص اہمیت حاصل ہے، پہلے انگریزی کی مثال سے سمجھیں کہ اس میں عدد’ ’7“ کو ناصرف ”لکی نمبر‘ ‘تصور کیا جاتا ہے بلکہ بعض اوقات اس میں تقدیس کا رنگ بھرنے کے لیے افقی لائن کا اضافہ کردیا جاتا ہے، نتیجتاً سادہ سا’ ’7“ صلیب ”7“ میں بدل جاتا ہے۔ 
عربوں اور اہل فارس میں 7کا ذکر چھیڑا تو بات بہت پھیل جائے گی ،ان گنت مثالیں اور کرشمہ سازیاں ہیں لیکن یہاں صرف ہندو ازم کا ذکر کیا جائے تو 7 جنم کا تصور ہم پہلے بیان کر چکے لیکن ہندوﺅں میں 7کے حوالے سے ایک اور دلچسپ تصور بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہندو ازم میں منت پوری ہونے پر”7 اناج“ پکائے جاتے ہیں اور’ ’7 اناج“ میں گیہوں، دھان، جَو، باجرہ، مکئی، جوار اور چنے شامل ہوتے ہیں۔
 نجومیوں اور علم الاعداد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کا ایک لکی نمبر ہوتا ہے جو اس کی خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے۔لکی نمبر 7کا ذکر اسے سلسلے میں کیا جاتا ہے۔
لکی نمبر 7کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہم آخر 7 کے ہندسے کو کیوں اتنا پسند کرتے ہیں تو معلوم ہوا کہ انسانی دماغ 7 چیزیں بیک وقت یاد رکھ سکتا ہے، اس سے زیادہ باتیں ہم لکھ لیتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ7 کے ہندسے کو دنیا باآسانی مانتی چلی گئی۔
 عدد  ”7“ کی خصوصیات رکھنے والے افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 
 جن مرد وں کا عدد 7ہو وہ صاف گو ہوتے ہیں، انہیں غصہ جلد آتا ہے اور جلد چلا جاتا ہے، لڑائی کے بعد بالعموم ایسے عدد والوں کا دل صاف ہوجاتا ہے۔ 
جن عورتوں کا عدد 7ہو ان کی اولاد بالعموم خوش نصیب ہوتی ہے، ایسی عورتیں مالدار لوگوں میں بیاہی جاتی ہیں۔ 
تاریخ میں 7 جولائی کو پیش آنے والے اہم واقعات کچھ اس طرح ہیں 
7 جولائی 1895 کو ”والی بال“ کا کھیل دریافت ہوا۔ امریکی معلم جی۔مورگان نے باسکٹ بال، بیس بال، ٹینس اور ہینڈ بال کو ملا جلا کر ایک نیا کھیل دریافت کیا۔ اس کھیل کی دریافت سے جی۔موگان کا مقصد باسکٹ بال کی نسبت کم جسمانی طاقت استعمال کرنا تھا ۔ انہوں نے پہلے پہل اس کھیل کو” منٹونیٹ“ کا نام دیا بعدمیں”والی“ کا نام دیا جس کا مطلب گیند کو اس وقت ہِٹ کرنا ہے جب وہ ہوا میں ہو۔ اور 1952 سے اس کھیل کو ”والی بال“ کے نام سے پکارا جانے لگا ۔
7 جولائی 1937 کو چین کی 29 ویں بریگیڈ سے منسلک یونٹوں نے غلطی سے جاپانی فرسٹ بریگیڈ سے منسلک ٹیم پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ مارکوپولو پل کے حادثے کے نام سے پہچانے جانے والے اس واقعے سے چین۔جاپان جنگ کا آغاز ہوا۔
7 جولائی 1937 کو برطانوی حکومت نے فلسطین کی 2 حصوں میں تقسیم کی تجویز پر مبنی پیل رپورٹ شائع کی۔ رپورٹ میں فلسطین کے دوتہائی کو عربوں اور ایک تہائی کو یہودیوں کے لئے چھوڑنے کی تجویز پیش کی گئی۔
7 جولائی 1974 کو میونخ اولپکس سٹیڈیم میں کھیلے گئے فٹبال فائنل میچ میں مغربی جرمنی نے ہالینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گولوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی کپ جیتا۔ میچ کو 75200 تماشائیوں نے دیکھا۔ اس ٹورنامنٹ میں فیفا عالمی کپ کی تاریخ کا پہلاریڈ کارڈ ترک ایمپائر کی طرف سے چلی کے کھلاڑی جیزلے کو دکھایا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی پی ایل کی موجودہ چیمپیئن ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی بھی نمبر 7 کی جرسی پہنتے ہیں 
 دھونی کا ماننا ہے کہ’ ’ 7 میرے لیے خوش قسمت نمبر ہے ،میں 7 جولائی کو پیدا ہوا تھا، اس لیے یہ 7ویں مہینے کا 7 واں دن ہے اور اسی وجہ سے میں نے 7 نمبر کی جرسی کا انتخاب کیا،بہت سے لوگوں نے کہا کہ 7 غیر جانبدار نمبر ہے جبکہ میں نے ہر ایک کو یہی جواب دیا کہ نمبر 7 وہ نمبر ہے جو میرے دل کے قریب ہے اور میں نے اسے برسوں سے اپنے پاس رکھا ہے۔“

یہ تھیں 7کے حوالے سے کچھ یادیں ۔۔۔کچھ باتیں ۔۔۔۔کچھ واقعات ۔۔۔۔کچھ انتخاب ۔۔۔کچھ معلومات۔۔۔