طالب علم نے ڈانٹنے پر استاد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

طالب علم نے ڈانٹنے پر استاد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا
طالب علم نے ڈانٹنے پر استاد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں11 ویں جماعت کے طالب علم نے ڈانٹنے پر کیمسٹری کے استاد کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آسام میں پیش آیا جہاں پڑھائی میں خراب کارکردگی پر کیمسٹری استاد راجیش نے طالب علم کو ڈانٹا تھا۔ استاد نے کلاس روم میں سب کے سامنے طالب علم کو ڈانٹا اور والدین کو سکول لانے کا کہا۔دوپہر میں طالب علم گھر کے کپڑوں میں استاد کے پاس کلاس میں آیا جس پر استاد نے اسے جانے کا کہا، اسی دوران طاب علم استاد پر حملہ آور ہوگیا اور چاقو سے وار کیے۔

 سکول میں موجود دیگر طالب علموں نے اسکول انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کیا اور کیمسٹری استاد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے طالب علم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔