یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا
یونس خان نے کپتانی کے لیے 2 کھلاڑیوں کا نام تجویز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈ یلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا کہ بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو کپتان بنانا چاہیے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر ایڈیلیڈ میں موجود یونس خان نے کہا کہ کپتانی سے الگ ہونا بابراعظم کیلئے بہتر ہوگا۔ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سلیکشن کے مسائل ہیں، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کیساتھ کھیل چکا ہوں وہ پاکستان ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب یونس خان کو دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے کیپ بھی دی گئی جبکہ وہ 5 اکتوبر کو میلبرن میں کرکٹ آ سٹریلیا کے سمر کیمپ میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید :

کھیل -