خیبرپختونخوا میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف، ملزمان گرفتار

خیبرپختونخوا میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف، ملزمان ...
خیبرپختونخوا میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف، ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد  دھوکہ دہی سے پیسے ہتھیانے والے دو ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)  سائبر کرائم کے مطابق احساس پروگرام میں دھوکہ دہی سے پیسے بٹورنے والے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان انتقال کرنے والے افراد کے نام پر پیسے نکالتے تھے۔ کوہاٹ، تورغر، ایبٹ آباد و دیگرشہروں میں فوت شدہ افراد کے نام پر پیسوں میں خرد برد کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک بنک کنٹریکٹر بھی شامل ہے، ملزمان مردہ لوگوں کو احساس پروگرام کے لئے رجسٹرڈ کروا کر پیسے نکلواتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔