پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری
پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کامقصد عمران خان کے کیسزختم کرانا ہے، وہ جلسہ ضرور کریں لیکن دوبارہ 9 مئی نہیں ہونے دیں گےاور نہ ہی انہیں این آر او ملے گا۔

سینیٹر طلال چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کر کرے، جلسے کریں لیکن رنگ بازی اور شعبدے بازی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ان جلسوں سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا معاہدہ نہیں رکے گا اور نہ ہی معیشت کو کوئی دھچکا لگے گا، بار بار جلسہ جلسہ کہہ کر یہ تاثر نہ دیں کہ انتظامیہ آپ کو جلسہ نہیں کرنے دے رہی۔ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے آپ اس بار جلسہ کرکے دکھائیں گے جس کا واحد مقصد این آر او ہے کیوں کہ پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد ایک ہی ہے کہ اڈیالہ کے مجرم کو معافی دلوائی جائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ کرینیں لے کر آؤں گا، آپ اپنی کارکردگی لے کر آئیں، عوام کے پیسوں سے اسلام آباد پر چڑھائی نہ کریں، سب سے زیادہ دہشت گردی اور بے امنی خیبر پختونخوا ہے۔

مزید :

سیاست -