آئین کی بالادستی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، محمود خان اچکزئی

آئین کی بالادستی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، محمود خان اچکزئی
آئین کی بالادستی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، محمود خان اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ آئین کی بالادستی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین بحران کا شکار ہے، آئین کی حفاظت ہر طبقہ فکر کی ذمہ داری ہے، تمام سٹیک ہولڈرز متفقہ طور پر ملک کو بحران سے نکالیں،آئین کی بالادستی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ کارکنان ہر حال میں جلسہ گاہ پہنچیں،بار کونسلز عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک چلائیں، اسد قیصر کاکہناتھا کہ بانی چیئرمین نے اقوامِ متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ لڑا،اسرائیلی مظالم کی مذمت پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی ہے۔

مزید :

سیاست -