پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ مگر کیوں؟ 

پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ مگر کیوں؟ 
پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ مگر کیوں؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،اب صرف زندہ مرغی کی قیمت مقرر کی جائے گی۔

 مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ پرائس کنٹرول کونسل میں کیا گیا،مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کے فیصلے کا تحریر ی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوید اکرم نے پرائس کنٹرول کونسل کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے پولٹری انڈسٹری کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ فارمرز کے مسائل فوری حل نہ ہوئے تو زندہ مرغی کی قلت کا بھی خدشہ ہے،زندہ مرغی کی قیمت کم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں ،پولٹری فارمرز کے مسائل حل نہ ہوئے تو زندہ مرغی بھی دستیاب نہیں ہو گی ۔