ٹیرف کے معاملے پر امریکی دباؤ قبول نہیں ، آخر تک لڑیں گے ، چین  

ٹیرف کے معاملے پر امریکی دباؤ قبول نہیں ، آخر تک لڑیں گے ، چین  
ٹیرف کے معاملے پر امریکی دباؤ قبول نہیں ، آخر تک لڑیں گے ، چین  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویئے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ، امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب امریکا میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کی دھمکی کا چین پر کوئی اثر نہیں گا، چین دباؤ میں نہیں آئے گا۔