ویوو V50 Lite  طاقتور کارکردگی اور  شاندار کیمرہ فیچرز کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

ویوو V50 Lite  طاقتور کارکردگی اور  شاندار کیمرہ فیچرز کے ساتھ پاکستان میں ...
ویوو V50 Lite  طاقتور کارکردگی اور  شاندار کیمرہ فیچرز کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پروموشنل ریلیز)ویوو نے پاکستان میں طاقتور کارکردگی، دلکش ڈیزائن اور شاندار کیمرہ فیچرز کا حامل سمارٹ فون V50 Lite متعارف کروا دیا ہے۔ اس میں موجود6500mAh Ultra-Slim BlueVolt  بیٹری،90W FlashCharge  اور 50MP Sony IMX882 کیمرہ اس سمارٹ فون کو ان صارفین کے لیے بہترین انتخاب بنادیتے ہیں جن کو سٹائل، بیٹری لائف اور بہتریں کیمرہ چاہیے۔

 ویوو V50 Lite میں موجود 6500mAh Ultra-Slim BlueVolt Battery کے ساتھ اب صارفین سمارٹ فون بار بار چارج کرنے کی فکر سے آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید یہ بڑی بیٹری 90W FlashCharge کی مدد سے بہت جلد چارج ہوجاتی ہے، جبکہ Reverse Charging سے صارفین دوسرے ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔ 

مزیدبراں MediaTek Dimensity 6300 (5G) یا Snapdragon 685 (4G) پروسیسر کے ساتھ، یہ فون ہترین پرفارمنس فراہم کرتا ہے، جس میں Extended RAM اور ڈوئل سٹیریو اسپیکرز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ V50 Lite   کی پائیداری بھی قابل ذکر ہے کیونکہ اس نے 70 سے زائد ٹیسٹ پاس کیے ہیں جن میں ڈراپ اور ٹویسٹ کے ٹیسٹ شامل ہیں، اور اس میں Comprehensive Cushioning Structure، SGS 5-Star Drop Resistance، Military-Grade Certification اور IP65 Dust and Water Resistance کی خصوصیات بھی ہیں، جو اسے بارش اور دھول سے محفوظ رکھتی ہیں۔

ویوو V50 Lite محض 7.79mm پتلے ڈیزائن کے ساتھ ایک بہترین سمارٹ فون  ہے جو بڑی بیٹری اور امیجنگ اپگریڈز کے باوجود اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ سلم ہے۔ P-OLED ڈسپلے کے ساتھ یہ فون ایک شاندارتجربہ فراہم کرتا ہے جس میں پتلے بیزلز اسے اور بھی دلکش بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 120Hz Ultra Vision AMOLED Punch-Hole Display اور SGS Low Blue Light Certification آنکھوں کی تھکاوٹ کو کم کرتے ہوئے سکرین استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بناتا ہے، اور 1800-nit peak brightness کی خصوصیت سے یہ فون دھوپ میں بھی واضح اور روشن نظر آتا ہے۔

 علاوہ ازیں، V50 Lite صارفین کے یادگار لمحات کو خوبصورتی سے محفوظ کرنے کے لیے 50MP Sony IMX882 مین کیمرہ اور 32MP Ultra Clear فرنٹ کیمرہ کے ساتھ آتا ہے۔ مزید سٹوڈیو کے معیار کی Aura Light Portrait، 2x Golden Portrait اور AI Erase 2.0 جیزے فیچرز ہر حال میں بہترین شاٹس لینا ممکن بناتے ہیں۔

مزیدبراں، اس میں موجودCircle to Search with Google، Live Text اور AI Screen Translation جیسے فیچرزصارفین کے سمارٹ فون کے تجربے کو اور بھی آسان بنادیتے ہیں۔ Album Intelligent Classification اور Album Memories کی مدد سے صارفین  ویڈیوزاور تصاویر کو بہتر طریقے کے ساتھ منظم کرسکتے ہیں ان کو  تخلیقی ویڈیو کمپائلیشنز میں تبدیل کرتا ہے۔

 AI SuperLink فیچر آپ کو بغیر کسی رکاوٹ کے کنیکٹڈ رکھتا ہے، چاہے آپ لفٹ میں ہوں یا زیر زمین پارکنگ لاٹ میں، یہ فیچر آپ کے نیٹ ورک ماحول کو سمجھتا ہے اور خودکار طور پر بہترین نیٹ ورک سیل پر سوئچ کرتا ہے، تاکہ آپ کی کالز میں کوئی خلل نہ آئے۔

قیمت اور دستیابی

ویوو V50 Lite پاکستان بھر  میں89،999 روپے (5G) اور 73،999 روپے  (4G) کی قیمت میں متعارف کروایا گیا ہے۔صارفین 9 اپریل2025 سے اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے پری آرڈر بک کروا سکتے ہیں ۔ V50 Lite 5G 15 اپریل 2025 سے فروخت کے لیے دستاب ہوگا جبکہ V50 Lite 4G کی 23 اپریل 2025 سے ملک بھر میں فروخت شروع ہوگی۔ 

ویوو V50 Lite  کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V50 Lite سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ  ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں:  https://www.vivo.com/pk/products/v50-lite-5g

مزید :

بزنس -