ڈرامہ سیریل ’’میں محبت اورتم‘‘نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر

ڈرامہ سیریل ’’میں محبت اورتم‘‘نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر
 ڈرامہ سیریل ’’میں محبت اورتم‘‘نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) زین زیدی ایک ایسے نوجوان ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتیوں کی بنیاد پر ٹی وی جیسی بڑی انڈسٹری میں تیزی سے جگہ بنائی ہے۔زین زیدی کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ڈرامہ سیریل ’’میں محبت اورتم‘‘ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے جس کی پہلی قسط نے ہی ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیا اورہر قسط کے ساتھ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔یہ سیریل فلم فیکٹری کی پروڈکشن ہے جس کے رائٹرخرم عباس اور صائمہ خرم ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شہزاد رضا،سلیم معراج،مریم نور شیخ،یاسر شورو،حماد حسین، فرح ندیم، ماریہ خان،تسلیم انصاری، معصومہ نادر،عریشہ خان اور رمشا خان شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جولومیرج تو کرلیتے ہیں لیکن معاشرہ ان کی خوشیاں برداشت نہیں کرتا اور تھوڑے ہی عرصے میں نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔یاسر شورو کی لومیرج اپنی کلاس فیلو مریم نور شیخ سے ہوتی ہے جس کے والد زندہ نہیں ہیں اورپرورش اس کے ماموں سلیم معراج نے کی ہوتی ہے جس کی ایک چرب زبان اور نہایت تیزطرار بیوی ماریہ خان ہیں۔
یاسرشورو کی والدہ فرح ندیم بہوکو دل سے قبول نہیں کرتی اور جب اس کا بیٹا بیرون ملک چلا جاتا ہے تو وہ روایتی ساس کا کردار ادا کرتی ہے اور ایک معمولی واقعہ کو بہانہ بناتے ہوئے بیٹے کو بہو کے خلاف اتنا بھڑکایا کہ اس نے طلاق دے دی۔ماں اور بیٹی مل کر آدھی رات کو بہوکو گھر سے نکال دیتے ہیں،کچھ عرصے بعد جب بیٹاواپس آتا ہے تو اسے اپنی ماں اور بہن کی حقیقت معلوم ہوتی ہے،بیٹا طلاق تسلیم کرنے سے انکار کردتا ہے۔اس سیریل کی سات اقساط نشر کی جاچکی ہیں جس میں ماریہ خان،سلیم معراج،فرح ندیم اور مریم نور شیخ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیاہے۔ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ بعض اوقات انسان غصے اور جلد بازی میں کچھ ایسے فیصلے کر بیٹھتا ہے جس کے لئے اس ساری زندگی پچھتانا پڑتا ہے۔اس لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سوچ سمجھ لینا چاہیے۔لومیرج کرنے والے اس جوڑے کا مستقبل کیا ہوگا یہ تو آئندہ اقساط میں چلے گا جس میں کچھ نئے کرداربھی دیکھنے کو ملیں گے۔اس بارے میں ڈائریکٹرزین زیدی کا کہنا ہے ڈرامے کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

مزید :

کلچر -