یوٹیلیٹی سٹورز کا چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز نے بھی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5روپے اضافے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو5روپے بڑھ جائے گی،وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر فی کلو چینی کی قیمت 114روپے ہو جائے گی، جبکہ عام صارفین کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز ر چینی کی فی کلو قیمت 160روپے ہوگی۔