پولیس کا صحافیوں پر تشدد، موبائل فون چھین لیے

پولیس کا صحافیوں پر تشدد، موبائل فون چھین لیے
پولیس کا صحافیوں پر تشدد، موبائل فون چھین لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے شکر گڑھ میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے موبائل فون بھی چھین لیے۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق پولیس نے شکر گڑھ میں آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا ، ان کی  اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دانیال عزیز کو ساڑھے 12 بجے شکر گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔  ان کاکہنا تھا کہ پولیس کے ناکے پر دانیال عزیز کو روکا گیا جہاں سے اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کہ دانیال عزیز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

دریں اثناء صحافیوں کو بھی زدوکوب کرنے کی شکایات سامنے آئیں تاہم اس حوالے سے پولیس کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔