سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حلقے سے بھی پہلا نتیجہ سامنے آگیا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حلقہ این اے 148 سے پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا ۔
جیو نیوز کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 148 سے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی1404 ووٹ لیکر آگےہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار تیمور الطاف ملک 1192ووٹ لیکر پیچھے ہیں ۔ ملتان کے ہی حلقے 151 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عبد الغفار 506 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی 505 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ اوپر دیئے گئے تمام نتائج غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں۔