مہمند،کیڈٹ کالج نام تبدیلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  مہمند،کیڈٹ کالج نام تبدیلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، تحصیل صافی کے علاقہ بھاؤتہ بازار کے مقام پر ایم پی اے نثار مہمند کی قیادت میں کیڈٹ کالج نام تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ کیڈٹ کا لج کا نام مہمند بحال رکھاجائے، مراعات پرمہمند قوم کا حق بنتا ہے،ضلع مہمند سے منسلک تمام سرحدی حدود کا تعین کیا جائے، مہمندڈیم کی مراعات بھی مہمند قوم کو دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے نثار مہمند، حضرت خان، نوراسلام، جماعت اسلامی کے رہنماء ملک فردوس خان، سعید اوراے این پی کے ارزمین نے تحصیل صافی کے علاقہ بھاؤتہ بازار کے مقام عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے لوئر مہمند نثار مہمندنے کہا کہ کیڈٹ کالج نام کی تبدیلی سے مہمند قوم کو مایوسی ہوئی ہے لہٰذا مہمند کیڈٹ کالج کا نام بحال رکھاجائے اور کیڈٹ کالج کی تمام مراعات پر صرف مہمند قوم کو دی جائے کیونکہ یہ اُن کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند سے منسلک ضلع چارسدہ اور باجوڑ کے سرحدی حدود کا تعین کیا جائے تاکہ ان اضلاع کے ہر قوم کی زمین ملکیت معلو م ہوسکیں اور اس حوالے سے پائے جانے والے غلط فہمیوں کا ازالہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند کیڈٹ کالج کی سنگ بنیاد 2004میں سابق گورنر سید افتخار حسین شاہ نے غازی بیگ کے مقام پر رکھا تھا جوکہ بعد میں اب مامد گٹ کے مقام کو منتقل کیا گیا ہے اور اب ایک سازش کے تحت کیڈٹ کا نام تبدیل کرکے ضلع مہمند کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے کیڈٹ کالج نام کی تبدیلی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردینگے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی بھی تمام مراعات پر حق صرف مہمند قوم کا بنتا ہے اگر اس میں کسی دوسری اقوام نے مداخلت کی کوشش کی تو ہم ایسے اقدامات کے خلاف ہرفورم پر آواز اُٹھائینگے